سینٹ انتخابات، بلوچستان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے جمع ہونے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل 41میں سے 35امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 6مسترد، 7جنرل نشستوں پر 18،ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں پر 3،خواتین کی 2نشستوں پر 9جبکہ غیر مسلموں کی ایک نشست پر امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے، سینیٹ انتخابات کے لئے بلوچستان میں ریٹرننگ آفیسر و صوبائی الیکشن کمشنر عبدالرزاق کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی 12خالی نشستوں پر 3مارچ کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جمعرا ت کو مکمل کرلیا گیا، جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہونے پر سات جنرل نشستوں پر 18امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں سینیٹر منظور خان کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی،سینیٹر ستارہ ایاز، اور نگزیب جمالدینی، پرنس احمد عمر احمد زئی، کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری، خلیل بلیدی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ساجد ترین، محمد قاسم، حسین بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) میر اسرار اللہ زہری، پاکستان تحریک انصاف کے سید ظہور آغا، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب عمر فارق کاسی، آزاد امیدواروں میر سردار خان رند، عبدالقادر، جمہوری وطن پارٹی کے محمد جواد ہزارہ جبکہ ایک امیدوار عبدالقادر کے بطور پی ٹی آئی امیدوار کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے، صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق بلوچستان میں ٹیکنو کریٹ/علماء کی دو نشستوں پر 8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہونے پر3 امیدواروں بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید احمد ہاشمی، جمعیت علماء اسلام کے کامران مرتضی ایڈوکیٹ اور بی این پی کے ساجد ترین ایڈوکیٹ کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 5امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور احمد کاکڑ، نوید کلمتی،ڈاکٹر نواز ناصر، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے محمد آصف بلوچ، جمہوری وطن پارٹی کے محمد ابراہیم شامل ہیں۔الیکشن کمشنر کے مطابق خواتین کی دو نشستوں پر کل 9امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے تمام منظور ہوگئے ان امیدواروں میں بلوچستان عوامی پارٹی کی ثمینہ ممتاز، شانیہ خان، کاشفہ گچکی، عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کی نسیمہ احسان، بی این پی کی شمائلہ افشین، طاہرہ جتک، جمعیت علماء اسلام کی آسیہ ناصر، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی عاطفہ شامل ہیں۔الیکشن کمشنر کے مطابق 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں غیر مسلموں کی ایک نشست پر پانچ امیدواروں بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیش کمار، خلیل جارج، جمعیت علماء اسلام کے ہیمن داس، بی این پی (مینگل) کے سنیل کمار، عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر ایڈوکیٹ کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ہیں، حکام کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر درخواستیں 20فروری تک دائر کی جاسکتی ہیں جس کے بعد ان اپیلوں پر 23فروری تک جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعتیں کریگا جبکہ 24فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست آویزاں کی جائیگی اور 25فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ مقرر کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے