ژوب میں جاری بدامنی کے خلاف پورا ژوب اور شیرانی یکجا ہے، مولانا محمد خان شیرانی

ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں جاری بدامنی اور سانحہ دانہ سر کے خلاف آل پارٹیز کمیٹی کے زیر اہتمام بڑا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد خان شیرانی، پشتون خواہ میپ کے صوبائی صدر ایم پی اے نصر اللہ زیرے، پشتون خواہ میپ کے رضا محمد رضا، لعلو حریفال، مولانا اللہ داد کاکڑ، سردار جانک کبزئی، سردار محمد ایوب مندوخیل، اے این پی کے انور مندوخیل، مسلم لیگ ن کے صدر اجمل اعوان، پی ٹی آئی کے صدر آختر شاہ کاکڑ، پشتون خواہ میپ کے عبدالقیوم ایڈوکیٹ، سلطان شیرانی، قبائلی رہنما جلیل حریفال، ملک سلام حرمزئئ، حمید شیرانی، اسد قرار اور دیگر معتبر ین سیاسی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب میں جاری بدامنی کے خلاف پورا ژوب اور شیرانی یکجا ہے ہمیں علاقوں میں بدامنی کسی صورت نہیں، سانحہ دانہ سر کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیا جائے بصورت دیگر 30 جولائی کو آئندہ کا سخت لائحہ عمل اعلان کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ژوب شیرانی ایک پر امن علاقے تھے حالیہ دہشتگردی کی لہر کے خلاف عوام نے ریفرنڈم دے دیا،انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مندوخیل اور سلیمان خیل اقوام کو لڑانا چاہتے ہیں ژوب کے تمام اقوام مندوخیل اور سلیمان خیل قبائل کے درمیان امن وامان قائم رکھنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کامیاب امن جرگے کا انعقاد سے ثابت ہوا کہ عوام امن کے خواہاں ہے جرگہ میں متعدد قراردادوں کو منظور کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ دانہ سر چیک پوسٹ ختم، واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور ملوث لوگوں کے خیال کاروائی کی جائے جرگے کے مقررین نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے