بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، چھ ماہ کے دوران 34 کان کن مختلف حادثات میں لقمہ اجل بن گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، صوبے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 34کان کن مختلف حادثات میں لقمہ اجل بن گئے،سب سے زیادہ حادثات ضلع دکی کی کوئلہ کانوں میں پیش آئے۔محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق صوبے کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ برقرار رہا، سرکاری رکارڈ کے مطابق 2023کے پہلے چھ ماہ کے دوران کوئلہ کانوں میں 23حادثات ہوئے، جن میں 34کان کن جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والے کان کنوں میں دکی کی کوئلہ کان کے وہ دو کان کن بھی شامل ہیں جن کی لاشیں تقریبا دو ماہ کے بعد کوئلہ کان سے مل سکیں۔ سرکاری رکارڈ کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کوئلہ کان حادثے اور اموات دکی کی کوئلہ کانوں میں ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے