قلات کے عوام کی خدمت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، نوابزادہ میر شعیب جان زہری

قلات(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے کہاہے کہ قلات کے عوام کی خدمت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں وارڈ وائز صفائی سے علاقے میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہواہے عوام کا ایک ایک پیسہ عوامی سہولت پر خرچ کررہے ہیں پارٹی کے کونسلران سمیت دیگر پارٹیوں کے کونسلران بھرپور تعاون کررہے ہیں سیاست سے بالاتر قلات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو سوچنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین عبدالوحد پندرانی محمد اکرم مینگل حاجی ناصر بابئی ندیم دہوار نذیراحمد نیچاری و دیگر موجود تھے انہوں نے کہاکہ قلات ہم سب کاگھر ہے اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو کردار ادا کرناہوگا میری خواہش اگر پیپلز پارٹی کو آنے والے انتخابات میں موقع ملاتوچیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ سے خصوصی فنڈز حاصل کرونگا انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کے لئے حکام بالاسے بات کرونگا شدید مہنگائی میں سات ہزار روپے میں گزارہ کرنا بہت مشکل ہے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی لاپرواہی اور کرپشن برداشت نہیں کرونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے