الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے پیش نظرووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب اندراج ووٹ، اخراج ودرستگی ووٹ کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023ء ہے۔ اس سلسلے میں عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے، اگر آپ اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔اندراج و منتقلی ووٹ کے لئے فارم نمبر 21استعمال کریں۔اعتراض/اخراج ووٹ کے لئے فارم نمبر 22استعمال کریں۔کوائف کی درستگی کے لئے فارم نمبر 23استعمال کریں۔عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے