پی ٹی آئی کی حکومت نے 22 کروڑ عوام کی چیخیں نکا ل دی ہے،حافظ حمد اللہ

خضدار: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما پی ڈی ایم پاکستان کے معاون ترجمان سابق سینیٹر حا فظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی وملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی جغرافیہ کو شدید قسم کے خطرات لاحق ہیں، مستحکم معیشت ہی کسی ملک کی داخلی سلامتی کی ذمہ دار ہو تی ہے اس وقت ہماری معیشت بیساکیوں پر کھڑی ہے مہنگائی کی طوفان نے اس ملک کے با سیوں کی چیخیں نکالدی ہے سکوت ڈہاکہ کے بعد سکوت کشمیر ایک بہت بڑا المیہ ہے سکوت کشمیر کے ایجنڈا کی تکمیل ہی کے لئے عمران خان کو حکومت دی گئی تھی، مودی اور عمران کی گھٹ جو ڑ کی وجہ سے خطہ میں بھارت کی بد معاشیاں عروج پر ہیں ملک کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے ملک کا ہر طبقہ عمران خان کی حکومت کو کرپٹ نا لائق بتا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ حمد اللہ جمعرات کے روز خضدار پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیرمولانا محمد صدیق مینگل، مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری، جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، جمعیت علماء اسلام کے رہنما سردار علی محمد قلندرانی، (ر) جسٹس عبد القادر مینگل، مولانا عبد الصمد قاسمی جمعیت علماء اسلام کے رہنما و اکابرین کثیر تعداد موجودتھے۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بیانہ پر پوری قوم کا بیانیہ بن گیاہے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2018کے انتخابات کے بعد ایک ہفتہ کے اندر تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متحدو متفق ہوگئی تھی کہ الیکشن میں بد ترین دہاندلی ہوئی ہے جمعیت علماء اسلام نے روز اول سے جو مو قف اختیار کیا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی حکومت کو برداشت کرنا ملک سے دشمنی ہوگی، ہم نے اس حکومت کے خلاف دو درجن سے زائد پورے ملک میں ملین مارچ منعقد کرکے اور اسلام کی آباد کی طرف لانگ مارچ کرکے اس حکومت کی ملک و قوم دشمنی کو واضح کردیا وقت نے ہماری تمام باتوں کو درست ثابت کردیا بلکہ ان تحفظات کو پوری قوم کا ایجنڈا بنادیا پی ڈی کی تحریک موجودہ کرپٹ بد دیانت حکومت کی خاتمہ منطبق ہوگی۔حا فظ حمد اللہ نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت بد ترین دور سے گذر رہا ہے جی ڈی پی گروت نقطہ انجماد سے گذر گیا ہے کرپشن کی شرح میں دوسو گنا اضافہ ہوگیا ہے عمران کی حکومت نے ملک کے اداروں کو متنازع بنا کر ملک میں اپنی نحوست کی وجہ افرا تفری کا ما حول بنادیا ہے ایسے میں ملک کواندرونی اور بیرونی طور پر خطر ناک قسم کی خطرات لا حق ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے 22 کروڑ عوام کی چیخیں نکا لدی ہے ایک کرو ڑ نو کریاں دینے کے وعدہے کجا پچاس لاکھ لوگوں کو نو کریوں سے نکال دیا گیا مہنگائی کی طوفان پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں گذشتہ دو مہینوں میں پانچ سے چھ مرتبہ تک اضافہ ہوگیا ہے مہنگائی دو سو فیصد ہوگیا ہے اس تمام تر صورت حال میں اس بات پر پوری قوم متفق ہے کہ اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے اس لئے پی ڈی ایم 26مارچ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرکے اس کرپٹ نا لائق حکومت کا خاتمہ کریگی ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئین نے فوج سمیت تمام اداروں کے اختیار اور حدود متعین کیا ہے ان حدود سے تجاوز مسائل پیدا کرتا ہے ہم پاک فوج کو ایک محترم ادارہ جانتے ہیں فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر کسی ادارہ کی طرف سے اپنے حدود سے تجاوز کیا جاتا ہے تو اس کو تنقید کا نشان بنایا جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات میں میدان ماردیا ہے حکومت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیئے، ایک اتحادی جماعت کی طرف سے سینٹ کے الیکشن میں اصولوں کی خلاف ورزی کے بارے میں کہا کہ اس بار ے میں پی ڈی ایم آئندہ کے اجلاس میں غور کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے