اسرائیل اپنے ایجنٹ کو بچانے کیلئے چیخ رہا ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد اشرف جان مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی حافظ سراج الدین حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی قاسم خان خلجی مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل اور حافظ دوست محمد نے کہا ہے اسرائیل اپنے ایجنٹ کو بچانے کیلئے چیخ رہا ہے،اسرائیل عمران خان کو تحفظ دینے کے لیے اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ آج امام سیاست قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی پیشگوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی کہ عمران خان یہودی اور اسرائیلی ایجنٹ ہے۔ جمعیت علماء اسلام اور ان کی بابصیرت قیادت نیجرائت مندانہ موقف اپنا کر فتنے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر ملک کو بچایا۔سترسال میں ملک کو ایسے زہریلے فتنے سے سامنا نہیں ہوا تھا جو ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرکے گریٹر اسرائیل کے لیے راہ ہموار کرنے کی سازش میں مصروف عمل ہو، بعض نام نہاد مذہبی جماعتوں نے عمران خان کی قادیانی نوازی اور اسرائیل نوازی پر خاموش رہ کر صرف جمعیت علماء اسلام کی مخالفت کو کار خیر سمجھا،انہوں نے کہا جن قوتوں نے مدارس دینیہ کے نظام کو نئیتعلیمی بورڈز کے نام پر خراب کرنے کی کوشش کی وہ ناکام ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، قرآن وسنت کی روشنی میں قانون سازی آئین کی روح اور اساس ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کا آئین کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان آج بھی محو جہد ہیں، ضلع کوئٹہ روز اول سے پابہ رکاب ہے، حالات کا مقابلہ کرنے کے مزید مستعد رہنے کے لئے ضلع بھر کے یونٹوں کو منظم رہنے کے لیے سرگرمیوں کا تسلسل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے