دردانہ صدیقی کا گھر میں آگ لگنے سے ایک خاندان کے 10 افراد کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری حنرل دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر حمیراطارق ،ثمینہ سعید،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی امور خارجہ اور صدر لاہور عظمی عمران نےلاہور میں اندرون بھاٹی گیٹ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک خاندان کے 10 افراد کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے-

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ آج کی بہت درد ناک خبر ھے – جس نے ہر اہل وطن کو غمگین اور افسردہ کر دیا ہے -اللہ پاک حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل سے نوازیں انہوں نے مرحومین کی بلندی درجات کی دعا کی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے