سریاب کے نام نہاد ایم این اے،تین ایم پی ایز اور سینیٹرز سریاب کے سیاسی وراث ہو نے کے باوجود سریاب پھر بھی لاوارث ہیں،ڈاکٹر قاسم بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے کہا ہے سریاب کے نام نہاد ایم این اے،،تین ایم پی ایز اورسینیٹرز سریاب کے سیاسی وراث ہو نے کے باوجود سریاب پھر بھی لاوارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سریاب میں نہ پانی نہ روڈ نا گیس اور زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم اور صوبائی حکومت اور سریاب کے نمائندوں کا سریاب کے غریب عوام کے ساتھ آیک اور ظلم سریاب کو گرین بس سروس میں نظرانداز کیا گیا جو سریاب کے دعویداروں کے لئے ایک سوچ کا مقام ہیں سرکاری ملازمین طالب علم اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ سریاب میں ہیں لیکن جہاں سے سریاب شروع ھوتا ہیں وہاں گرین بس سروس کا روٹ ختم ھوتا ہیں جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت اور سریاب کے نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرین بس سروس کو سریاب کسٹم تک روٹ دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے