ہمارے پاس ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے،جنرل سید عاصم منیر
(ڈیلی گرین گوادر)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے،ہم باصلاحیت قوم ہیں،ضرورت صرف اس امر کی ہے ہم ملکر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔گرین پاکستان انیشی ایٹیو،فوڈ سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔
مسلمانوں کیلئے 2 ہی حالتیں ہیں جب مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے،جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہےبحیثیت ادارہ جانفشانی، قلب و روح کیساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ۔ہمارے پاس ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے۔