محمد عثما ن ایڈو کیٹ کا پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹیو ممبر اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سا بق رکن قومی اسمبلی محمد عثما ن ایڈو کیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹیو ممبر اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں راتوں رات ایسے لوگوں کو ایم ایم پی ایز اور بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا جنکا سیا ست سے کوئی تعلق نہیں ہے جس سے سیا سی خلاء اور معاشرے میں انارکی پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان سے منتخب ہو نے والے نمائندوں کو بلو چستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی وہ مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں بے روزگاری کی وجہ سے نواجونوں میں بے چینی پائی جا تی ہے جس پر قابو پا نے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مرکزی اور صوبائی سطح پر چند مفاد پرست اور ان پڑھ لوگ چلا رہے ہیں جس سے پارٹی منشور متاثرہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وڈھ میں حالات مزید خریب ہوئے تو بڑے نقصانات برداشت کرنے ہوں گے۔