مزاحمت پر قمبرانی روڈ پر باپ بیٹے کی شہادت پولیس نظام کی واضح ناکامی ہے، جمعیت کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی حاجی محمد شاہ لالا مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سردارمحمدنورزئی حاجی ولی محمدبڑیچ حافظ شبیر احمد مدنی حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی نے اپنے بیان کہا ہیچوروں کی جانب سیموٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں مزاحمت پر قمبرانی روڈ پر باپ بیٹے کی شہادت پولیس نظام کی واضح ناکامی اور غافل صوبائی حکومت کی بیحسی کی انتہا ہے گزشتہ دنوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جس پر عوام کو شدید خوف اور پریشانی لاحق ہوگئی ہے، اورعوامی حلقوں کا غالب گمان یہی ہے کہ ان جرائم میں بعض پولیس حکام برابر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوری کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،شہراور گردونواح میں چوروں نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے دن دھاڑے چور عوام کو لوٹ رہے ہیں، عوام کو موٹر سائیکلیں نقد رقم اور قیمتی موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کیا جارہا ہے مگر انتظامیہ ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے عوام غیر محفوظ ہے چوروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ایک دن میں درجنوں وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں کوئٹہ کیعوام چوروں کے رحم و کرم پر ہیں۔جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے فوری طور ایکشن لے کرعوام کومطمئن کیا جائے، ورنہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے یونٹوں کے کارکنان چوری کی ان ظالمانہ وارداتوں میں مسلسل اضافے پر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا قمبرانی روڈ پر شہید کئے جانے والے باپ بیٹے کو فوری طور پر انصاف فراہم کیاجائے اور ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے