بولان، ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ساتھی زخمی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)براہم باران کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ساتھی زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی لہڑی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو افراد اپنی موٹر سائیکل پر کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی جارہے تھے ڈھاڈر کے قریب براہم باران کے نزدیک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگیا جسکی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو لیویز نے فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق ظریف خان ولد کرم خان زخمی کو طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے نصیب اللہ ولد محمد عمر لہڑی کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا مگر راستے میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے