بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حا جیوں کی واپسی کا عمل شروع،پہلے روز 300حاجی کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حا جیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا،پہلے روز 300حاجی کوئٹہ پہنچ گئے۔ اتوار کو قومی ائیرلائن پی آئی اے کی دوپرواز وں کے ذریعے 300 سے زائد حاجی کوئٹہ پہنچ گئے۔جہاں پی آئی اے بلوچستان کے جنرل منیجر عبدالغفار میاں خیل،محکمہ مذہبی امور اور دیگر اعلی حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا۔رواں برس حج کے لئے 8000 سے زائدحجاج کرام نے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے حج کی سعادت حاصل کی۔ پی آئی اے آپریشن کے زریعے 30 جولائی تک حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے