آل پاکستان بس یونین، آل بلوچستان ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کا 18 جولائی سے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آل پاکستان بس یونین، بلوچستان بس یونیز آل بلوچستان ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران نے 18 جولائی سے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان آل بلوچستان گڈز ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی، آل پاکستان بس یونین کے صدر حاجی میر دولت علی لہڑی، انجمن تاجران کے صدور رحیم کاکڑ، رحیم آغا، کراچی بس یونین کے چیئرمین میر عبداللہ کرد، تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی، ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، جنرل سیکرٹری کراچی بس یونین عبدالباری مشوانی، فروٹ اینڈ ویجٹیبل کے حاجی ظہور کاکڑ، مکران بس روٹ کے صدر حاجی علی نواز لہڑی، ویگن منی بس کے صدر حاجی محمد افضل شاہوانی، ترجمان کوچز میر ناصر شاہوانی، مشترکہ بلوچستان کے چیئرمین محمود بادینی،حاجی اکبر لہڑی، بس فیڈریشن کے صدر لالا سعید جان لہڑی نے ہفتہ کوٹرک اڈا ہزار گنجی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں جلائے گئے 9 ٹرکوں کے نقصانات کا معاوضہ اور 14 ٹرکوں کے ٹائروں کو فائرنگ کرکے برسٹ کرنے کے نقصان کی ادائیگی اور ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شاہراہوں کی تباہ حالی،کوئٹہ سریاب پیکج میں التواء، مغربی بائی پاس کوئٹہ اور سریاب روڈ کی تباہی اور عدم تعمیر اور عدم تعمیر،موٹر وے پولیس کی من مانی اور لکپاس پر کراچی شاہراہ، کچلاک، بلیلی، مسلم باغ تک ٹرانسپورٹروں اور بسوں کو چلان کرنا فوری ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اندرون بلوچستان تمام قومی شاہراہوں سے سیکورٹی فوروسز کی چیک پوسٹوں کا خاتمہ اوربھتہ خوری کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چینی اور یوریا کھاد کی پرمٹ کے نام پر افغانستان اسمگلنگ کو بند،سندھ پولیس کی جانب سے جیکب آباد کے مقام بلوچستان کے ٹرکوں اور بسوں کو ناجائز تنگ،ٹرک اڈا ہزار گنجی پارکنگ ایریا سے ناجائز تجاوزات،منی پیٹرول ڈیزل پمپوں کو ٹرک اڈا کے اندر سے ختم کئے جائے۔ انہوں نے کہاکہ فروٹ اور سبزی منڈی کے گاڑیوں سے مارکیٹ کمیٹی والے کی غنڈہ گردی اور اجارہ داری سے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں اسے ختم کیا جائے،کرایہ کے نام پر منی ویگن اور بسوں کو انتظامیہ اور آر ٹی اے کی جانب سے ناجائز تنگ کرنا،کراچی سے کوئٹہ کے لئے ڈیزل لانے والے آئل ٹینکرز پر کی بلاجواز مقدمات،ایرانی ڈیزل اور پیٹرول سندھ اور پنجاب منتقل کر نے پر پابندی عائد کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لکپاس سے اندرون کوئٹہ شہر تک،کوئٹہ تفتان شاہراہ پر پنجپائی اور مستونگ میں جگہ جگہ بھتہ خوری کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے