پختونخوا؛ قدرتی آفات میں جانی نقصان پر ورثا کیلیے امدادی رقم دگنی کردی گئی

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختون خوا میں قدرتی آفات میں جانی نقصان کی صورت میں ورثا کے لیے مختص امدادی رقم دگنی کردی گئی۔محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں صوبائی حکومت نے قدرتی آفات میں زخمیوں اور اموات کی صورت میں ورثا کےلیے ریلیف کمپنسیشن ایکٹ کےتحت امدادی رقم میں اضافہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق قدرتی آفات میں اموات کی صورت میں ورثا کو فی فرد 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس سے قبل جاں بحق افرادکے ورثا کو 5 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جاتی تھی۔ علاوہ ازیں شدید زخمیوں کو 3 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ دیگر زخمیوں کو 50,000روپےملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے