ریکوری اہداف کے حصول اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں، انجینئرعبدلکریم جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدلکریم جمالی نے کہاہے کہ صارفین کو بجلی کی سہولیات کی فراہمی،ریکوری اہداف کے حصول اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں منعقدہ تمام ا ٓپریشن سرکلز کے ایک جائزہ اجلاس میں فیلڈافسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف انجینئر(ٹیکنیکل) شفقت علی، چیف انجینئر(اسی ایس ڈی) محمد ہاشم جوگیزئی، چیف انجینئر(پلاننگ اینڈ انجینئرنگ) سمیع اللہ، آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اوردیگر سینئرافسران نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوا انجینئر عبدلکریم جمالی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکاری دفاتر پر سو فیصد میٹروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں اسکے علاوہ جن محکموں یا صارفین کیجانب سے Defective میٹروں کی تبدیلی کے سلسلے میں موصول ہونیوالے تمام درخواستوں کو ضروری کاروائی کے بعد نمٹا کر جلد از جلد تبدیل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ صارفین سے بقایاجات کی سوفیصدوصولیابی اورسرکاری دفاتر کے ساتھ Reconcile کے عمل کو بھی تیز کیا جائے جبکہ بلاتفریق تمام سرکاری و نجی اور دیگر نادہندگان کے خلاف کارروائی کرکے اُن کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں کیونکہ بلو ں کی وصولی سے حاصل ہونے والے رقوم کے علاوہ کیسکوکے پاس دیگر کوئی مالی وسائل نہیں ہوتے اسلئے صارفین سے بلوں کی وصولی کو تیز کیا جائے۔ علاوہ ازیں سرکاری، نیم سرکاری،نجی اوردیگرصارفین سے واجب الادا بقایاجات کی وصولی کے علاوہ عادی نادہندگان سے بھی بقایاجات وصول کرنے کی مہم کو تیز تر کیا جائے تاکہ خریدی گئی بجلی کی رقم اداکرنے کے علاوہ صوبہ میں برقی نطام کے استحکام اوربہتری کے لئے بھی وسائل دستیاب ہوسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایت کے مطابق تمام صوبائی سرکاری دفاتر کے زمہ دار افسران اپنے متعلقہ دفاتر کے موجودہ بل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے اس سلسے میں کیسکو کے افسران ان متعلقہ افسران سے مسلسل رابطے میں رہیں۔کیسکو سربراہ نے تمام افسران کوسختی سے تاکیدکی کہ وہ اپنے متعلقہ دفاترکے زیرانتظام علاقوں میں غیرقانونی لوڈکوہٹانے اور بجلی چوروں کے خلاف فوری طورپرکارروائی کریں اور بجلی چوروں و غیرقانونی طورپربجلی استعمال کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ بھرتی جائے اورانکے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اُن کے برقی آلات بھی ضبط کئے جائیں۔ انھوں نے مزید کیا کہ اوور لوڈڈ فیڈروں کی بائی فرکیشن اور گوادر شہر کے زیادہ لاسسز والے فیڈروں کی ABC کیبلز پر شفٹنگ کا سروے بھی مکمل کر کے اسکی حتمی رپورٹ جلد از جلد پیش کیا جائے تاکہ ان پر کام شروع کیا جا سکے، قبل ازیں کیسکوآپریشن سرکلز کے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے بذریعہ ویڈیولنک اپنے اپنے سرکلز کی کارکردگی سے متعلق کیسکوکے سربراہ کو بریفنگ دی اور اوراس موقع پر ریکوری کے سلسلے میں کیسکوکے سربراہ کو بعض درپیش مسائل اورتجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے