کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہرکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، عبد العزیزعقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزعقیلی نے کہا ہے کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہرکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کی صبح کوئٹہ شہر کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ عبدالجبار بلوچ، پراجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری عبد العزیز عقیلی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اسپینی روڈ، سبزل روڈ، انسکمب روڈ، سریاب روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ، لنک بادینی روڈ، گرین بس سروس پارکنگ منصوبوں کامعائنہ اور ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کوئٹہ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ منصوبوں کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے۔چیف سیکرٹری نے سبزل روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں بہتری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت شہر بن جائے گا۔ چیف سیکرٹری عبد العزیزعقیلی نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگاترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے