ڈسٹرکٹ کونسل واشک، جعفرآباد، قلات، خضدار، سوراب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہونا پارٹی کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے،کرن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پیپلز پارٹی اور اسکے حمایت یافتہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل واشک، جعفرآباد، قلات، خضدار، سوراب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ کئی اضلاع میں پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کی جو پارٹی کہ دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے انہوں نے اس کامیابی پر پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری لالہ روزی خان کاکڑ سمیت تمام جیالوں اور جیالیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت اور کارکن جس طرح پارٹی کو فعال و منظم بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کونے کونے میں بھٹو کے نعرے لگ رہے ہیں اور عام انتخابات میں انشاء اللہ پارٹی کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور مرد حر آصف علی زرداریی کی سرپرستی میں پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کو اسکے حقوق دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے