وزیراعلیٰ بلوچستان کی آٹے کی فروخت سرکاری قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیرابلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کمشنر اور ڈی آئی جی نصیرآباد کو ہدایت کی کہگندم صوبے سے باہر لے جانے کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے بروقت گندم کی خرید کے ہدف کا حصول بڑی کامیابی ہے، جس کے ثمرات اگر عوام تک پہنچے تو انہیں بڑا ریلیف ملے گا۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کی قیادت میں محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے