حج کی نیت سو فیصد رکھیں بلاوا آ ہی جاتا ہے : کپتان بابر اعظم

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سعودی عرب سے پاکستان واپسی پر گھر جاتے ہوئے بابر اعظم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اس فریضے کو جوانی میں ہی اد اکر لینا چاہیے، جتنی دیر کریں گے اتنا مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ کہا کہ حج کی نیت سو فیصد رکھیں بلاوا آ ہی جاتا ہے۔بابر اعظم نے حج پر موجود بزرگوں کی ہمت کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا، ان کا مقصد صرف اللّٰہ کو راضی کرنا تھا۔ان نے مزید کہا کہ میرے لیے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم تو اس سے زیادہ گرمی میں کھیلتے رہے ہیں۔کپتان نے کہا کہ مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، حج اللّٰہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے