روس سے خام تیل لیکر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) روس سے خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ روس سے 56 ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا بحری جہاز کلائیڈ نوبل برتھ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔

بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق روسی جہاز کی آئل پیئر نمبر 3 پر برتھنگ کر دی گئی ہےا ور اس سے خام تیل کی ترسیل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔واضح رہے کہ روس سے پہلا بحری جہاز 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے