علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے مطابق علی محمد خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج ہے۔ان پر مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

عدالت نے علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، ان پر غیرقانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے