فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس، جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس میں جسٹس منصور علی شاہ کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا سپریم کورٹ نے 23جون کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا نوٹ بھی شامل ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوٹ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ بنچ تشکیل دیں، نظام عدل کی ساکھ کی عمارت عوامی اعتماد پر کھڑی ہے،موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے، اس وقت ملک میں انتخابات کیلئے سیاسی ماحول کا منظر نامہ چارج ہے۔
نوٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ایسے سیاسی چارج ماحول میں موجودہ عدالتی بنچ کے خلاف اعتراض کیا جا سکتا ہے، کیس سننے والے بنچ میں موجود ججز کے تحریری اعتراضات انتہائی سنجیدہ ، نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایک سینئر جج کے اعتراض پراس وقت مناسب نہیں ہے کہ رائے دوں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سینئر جج کے اعتراض ہم آہنگی، عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں،پہلا قدم یہ ہونا چاہئے فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے۔