عیدالاضحی خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے، لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے پوری قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے اوردین اسلام غریب لوگوں کو خوشی کے تہواروں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے ہمیں چاہئے کہ اپنی خوشیوں میں غریبوں،مساکین، یتیموں کو بھی شامل کریں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں دوسروں کی خوشیوں کے لیے قربانی اور ایثار کا جذبہ اجاگر کرنے کا درس دیتی ہے اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے دوران اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی اصل میں معاشرتی سطح پر ایثار کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر صحیح طور پر عمل درآمد اور اردگرد کے لوگوں سے بھلائی کا فریضہ ذہن نشین کرنا چاہیے اور یہ ایک عظیم موقع ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اپنے ذاتی مفادات کونظر اندا ز کرکے مسلم امہ اور پوری انسانیت کی بھلائی کی سوچ اپنائیں اس فریضہ کی اصل روح جانوروں کی قربانی میں نہیں بلکہ دوسروں کے لیے اپنی ضروریات اور خواہشات کی قربانی میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اس مذہبی فریضے کی قبولیت اور اہل ایمان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی دعاکی۔انہوں نے کہا کہ عیدکی خوشی کے موقع پر ہمیں غریبوں،یتیموں اور مساکین کی بے توقیری کی بجائے انکی عزت کرنی چاہئے کیونکہ دوسروں کی عزت کرنے سے ہی انسان کو اصل سکون ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے