کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے1 شخص جاں بحق
کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جناح روڈ بگٹی گلی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 40سالہ عبدالقیوم ولد پائند خان مندوخیل سکنہ لورالائی جاں بحق ہوگیا ہے جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔