پا کستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر نرمی کی درخواست کردی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پرامید ہے، آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی) آج فراہم کر دیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی ہے، نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانےکی شرط رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کل ایم ای ایف پی پر اپنا رد عمل دےگا۔

ذرائع کے مطابق اخراجات میں 85 ارب روپےکی کٹوتیاں کرنےکی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے پنشن میں اصلاحات متعارف کرا ئی ہیں، ایم ای ایف پی کے مطابق ایک لاکھ ڈالر تک بغیر آمدن بتائے ترسیلات کی تجویز واپس لے لی گئی ہیں، تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور درآمدات پر پابندی اٹھا لی گئی ہے اور پیٹرولیم لیوی کو 50 سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے