ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سود سے متعلق حکومت نے اپنی اپیلیں واپس لیں،حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہو۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ ہم نے اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں بہترین سکالر زشامل ہیں، ان کا کہناتھا کہ ہم نے پچھلی حکومت میں بھی اس حوالے سے اقدام کیے تھے۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک کامیاب تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کیا، سال 2013سے 2017میں بھی اعلیٰ اختیارات پر ایک کمیٹی بنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے