عید کے موقع پر کوئٹہ شہرکے مین کاروباری بازار میں طویل لوڈشیڈنگ انتہائی قابل مذمت ہے، جمعیت کوئٹہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ سٹی کے امیر مفتی احسان الحق نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کوئٹہ شہر کے مین کاروباری بازار میں طویل لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے گرم موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنا ایسے علاقے میں جہاں قدرتی ہواں کا دبا بھی کم ہے اور حبس اپنے انتہا کو ہے ایسے حالات میں طویل لوڈشیڈنگ کرنا نہایت تشویشناک بات ہے مین کوئٹہ کاروباری مرکز قندھاری بازار لیاقت بازار مسجد روڈ و آس اطراف میں طویل لوڈشیڈنگ معمولی کی بات بن گئی ہے حالانکہ یہاں پر 100 پرسنٹ بجلی کی بل کی آدائیگی کی جاتی ہے حکام بلا سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے حکام بالا سرکاری دفاتر امیر لوگ اور صاحب سروت عدم بجلی کی صورت میں جنریٹرز لگا لیتے ہیں ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ایک غریب شہری جو اپنے دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہو وہ اس شدید گرمی تپتی دھوپ میں کیسے گزارا کرے اور ایسے حالات میں چھوٹے دوکاندار تاجر بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں ٹیکس بل سب سے لیتے ہیں لیکن جواب میں سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کیساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے غریب ٹیلر ماسٹرز کا سیزنل روزگار اورنئے کپڑوں کی سلائی اور تیاریاں بری طرح متاثر ہے اور پیکو اوررلاک کاج والوں نے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹرز استعمال کی وجہ سے ریٹ میں بھی ہوشربا اضافہ کیا جس کا نقصان سیدھا غریب عام خریدار کو ہو رہا ہے جن کا کوئی پرساں حال نہیں۔