مکران، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

مکران(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے مکران میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک کارروائی میں 28 ارب روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی مکران کے علاقے کپکپار میں کی گئی جہاں پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے خفیہ اطلاع پر ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی مکان سے اعلیٰ کوالٹی کی5166 کلوگرام چرس،274 کلو گرام آئس اور53 گلو گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔پکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 28 ارب 54 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، منشیات بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے