پشاور، سلنڈر دھماکے سے گھر منہدم، تین بچے جاں بحق ایک زخمی
پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پشاور میں سلنڈر دھماکے کے سبب مکان گرگیا، امدادی ادارے نے جدوجہد کے بعد تین بچوں کو مردہ حالت میں اور ایک بچے کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا۔ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق دھماکا کوہاٹ روڈ شریف آباد میں واقع گھر کے اندر ہوا، مقامی افراد کے مطابق دھماکا سلنڈر کا تھا جس کے سبب چھت گری اور گھر کے اندر بچے موجود تھے۔ واقعے کے بعد امدادی ادارے نے اپنا کام شروع کردیا۔
امدادی ادارے کے مطابق کوہاٹ روڈ دورہ چوک گلی نمبر 4 میں ہونے والے گیس لیکج / سلنڈر دھماکے میں چار بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا جن میں سے تین جاں بحق ہوچکے تھے اور ایک زخمی تھا۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی آپریشن سات گھنٹے جاری رہا، ریسکیو 1122 کی 8 ایمبولینسز، 3 ریسکیو ویکلز، 72 ریسکیو اہل کاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔