بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی۔جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث جاری تھی کہ بجلی چلی گئی جس کی وجہ سے کاروائی چند لمحوں کے لئے التواء کا شکار ہوئی تاہم متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد کاروائی کو آگے بڑھایا گیا۔