کراچی،سانگھڑ اور پشین سے نتائج آنا شروع
کراچی: سانگھڑ اور پشین کی صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پی ایس 88 ملیر کے ضمنی انتخاب کا پہلا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، پولنگ اسٹیشن 60 یار محمد گوٹھ کے پولنگ بوتھ 1 کے نتیجے میں ایم کیو ایم کا امیدوار پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار سے آگے ہے۔
ایک پولنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے امیدوار کو 40 ووٹ ملے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کےا میدوار نے 10 اور پی ٹی آئی کے امیدوار 2 ووٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔
دوسری طرف سانگھر کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے 23 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے جام شبیر 8 ہزار 602 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو 640 ووٹ لینے کامیاب رہے ہیں۔
ادھر بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 پشین 3 ضمنی انتخاب کے بھی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، پولنگ اسٹیشن سرانان کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار سید عزیز اللّٰہ نے 235 ووٹ لیے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ساجد انور خان نے 178 ووٹ حاصل کیے ہیں۔