صوبائی حکومت میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی، محمد خان طور اتمانخیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی کیونکہ بی اے پی کی واضح پالیسی اور منشور ہے کہ عوام کے معیار زندگی میں بہتری اور ان کے تمام مسائل کا خاتمہ کیا جائے اور اس کیلئے حکومت تمام اقدامات کررہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عبدالرحیم خان کلب میں لورالائی پریس کلب کے صدر خان محمد خانو جنرل سیکڑیری محمد نعیم ناصر میاں طاہر بشیر محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ عوامی وفود سے بات چیت اور کلی صوفیان ٹھٹی میں حاجی صدیق خان ہوشخیل کی طرف سے دی گئی چائے پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعبیداللہ اتمانخیل، مولوی عبدالصمد، سردار یحیی خان جوگیزئی، دولت خان علیزئی،عبدالقادر عرف قادوناصر، حمد اللہ درانی اور دیگر بھی موجود تھے۔حاجی صدیق خان ہوشخیل، حاجی عثمان خان ہوشخیل، حاجی غلام محمد، محمد ابراہیم،حیب اللہ خان، محمد اکبر،اسحاق خان،محمد رفیق،رمضان خان،محمد سلطان،عطااللہ،محمد گل،جہانزیب نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرصوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی قیادت پر بھر پور ا عتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر حاجی صدیق خان ہوشخیل نے کہا کہ حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے ایسٹرن بائی پاس منظور کروایا ہے جو ہمارے علاقے سے ہوکر گزرے گا جس سے ہماری زمینوں کی قیمت بڑھ گئی ہے اور اس بائی پاس کے سروے سے ہمارے علاقے کا گراف بھی اوپر چلاگیا ہے انہوں نے کہا کہ حاجی محمد خان طور اتمانخیل معمار لورالائی ہیں انہوں نے مختلف کالجوں کی منظوری، ماربل سٹی،سٹرکوں کی تعمیر ملازمتوں کی بلارنگ و نسل فراہمی اور اس کے علاوہ جو عوامی خدمات حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے سرانجا م دی ہیں اس کودیکھتے ہوئے ہم سب نے باہمی مشاورت سے حاجی محمد خان طور اتمانخیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ لورالائی ڈویژن میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہ ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر انشاء اللہ بی اے پی میدان مار لے گی کیونکہ اکثریت ہمارے پاس ہے اور ہمیں اتحادیوں اور سپورٹرز کی بھر پور حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی کے عوام اور علاقے کے وسیع ترمفادا ت کے لئے مستقبل اور عام انتخابات کے حوالے سے ایک گرینڈ سیاسی اتحاد بنایا جایا گا جس کیلئے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے جاری ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کی مدد سے تمام فیصلے کیے جائیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے بلاتفریق عوامی مسائل کے حل کرنے کیلئے ہم بلارنگ و نسل سے بلاتر ہوکر عوامی خدمت کو یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت ہی ہماری سیاست ہے خدمت سے بڑھ کر میں کوئی سیاست نہیں سمجھتا میری کارکردگی سے ہزار اختلاف کریں مگر میں چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ سے بڑھ کر کسی نے علاقے کی خدمت کی ہویا اتنی زیادہ تعداد میں منصوبے یا بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلوائی ہوں تو وہ سامنے آئے انہوں نے کہا مجھے خدمت اور عوام کے مسائل حل کرکے دلی سکون ملتا ہے۔آخر میں حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے تمام شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے