بھارت، مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے کے باعث تقریباً 98 افراد ہلاک

بھارت : بھارت کی ریاستوں اتر پردیش اور بہار میں گزشتہ تین روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث کم از کم 98 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارت ان دنوں گرمی کی شدید لہر کا شکار ہے جب کہ ملک کے کچھ حصوں میں گزشتہ چند روز شدید گرمی کی لہریں دیکھنے میں آرہی ہیں جہاں کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے بھی تجاوز کر گیا اور اس دوران شمالی اتر پردیش میں 54 اور مشرقی بہار میں 44 افراد ہلاک ہوئے۔

اتر پردیش میں تمام 54 اموات ایک ضلع بلیا سے رپورٹ ہوئیں جہاں کم از کم 400 دیگر لوگوں کو علاج کے لیے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس کے یادو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ریاستی دارالحکومت لکھنؤ سے ایک ٹیم آئے گی ایس کے یادو نے انادولو کو بتایا کہ وہ ٹیم دیکھی گی کہ ان اموات کی وجہ گرمی کے بجائے کوئی اور بیماری تو نہیں، مرنے والوں میں سے زیادہ تر ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی دیگر بیماریوں سے متاثر تھے۔

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جمعے کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ریاست کے دیگر 11 اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔طبی جریدے دی لانسیٹ کی جانب سے گزشتہ سال شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ بھارت میں 2000سے2004 اور 2017سے2021 کے درمیان گرمی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے