کپڑے بیچنے کا وعدہ کر نے والوں نے قوم کے کپڑے اتار دئے ہیں، اجمل بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے حکومت کی جانب سے رات 8بجے کاروبار بند کر نے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروبار بند کروانے سے پہلے عوام کی حالت پر توجہ دیں،کپڑے بیچنے کا وعدہ کر نے والوں نے قوم کے کپڑے اتار دئے ہیں، بلو چستان آج بھی محروم ہے حکمرانوں کو بلو چستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اگر ہم اعلان کربھی دیں کہ رات8بجے کاروبار بند کر دیا جائے تو کوئی تاجر بھی اپنا کاروبار 8بجے بند نہیں کرے گا۔ یہ بات انہوں نے انجمن تاجران بلو چستان کے صدر عبد الرحیم کاکڑ، یاسین مینگل س میت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ تمام حکومتیں رات 8بجے کاروبار بند کر نے کی کوششیں کر چکی ہیں لیکن تاجروں نے ہمیشہ حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے، حکومت رات 8بجے کروربا ر بند کر کے کیا کہنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کی آمدن بند ہو تو ملک کیسے چلے گا، پاکستان کے علا وہ دیگر ممالک میں تاجروں کو عزت دی جا تی ہے لیکن پاکستان میں تاجروں کو ذلیل کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر نے ملک میں تباہی پھیردی ہے حکمران پاکستان کو لوٹ کر کھا گئے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی عیاشیوں میں کمی لائیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے 100مشیر رکھنا بھی ملک کے ساتھ ظلم ہے، حکمران کمیشن کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں خریدرہے ہیں ملک کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ملک کی آمدن نہیں ہے تو ملک کے اخراجات کیسے پورے کئے جا رہے ہیں، کپڑے بیچنے کا وعدہ کر نے والوں نے قوم کے کپڑے اتار دئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کاروبار بند کروانے سے پہلے عوام پر توجہ دیں سیا سی استحکام کے بعد ہی معاشی استحکام آسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمسائے ممالک سے قرضے لینے کے بجائے اپنی محنت کے بدولت ملک کو پاؤں پر کھڑا کیاجائے بلو چستان میں نہ تیل، نہ پانی اور نہ ہی کوئی صنعت ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بلو چستان پر توجہ دیں کیونکہ بلو چستان آج بھی محرومیوں کا شکار رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آج اگر ہم اعلان کربھی دیں کہ رات8بجے کاروبار بند کر دیا جائے تو کوئی تاجر بھی اپنا کاروبار 8بجے بند نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے ارد گرد ہم خیال تاجر ہیں لیکن میں صرف اور صرف تاجروں کا نمائند ہو ں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب حکمران ایک دوسرے کی عزت نہیں کر تے تو لوگ کیا انکی عزت کریں گے، کورنا کے وقت تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصا ن ہوا ہے ملک میں انصاف پر مبنی قانون بنائے جائیں۔ اس موقع پر انجمن تاجران بلو چستان کے صدر عبد الرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے رات8بجے کاروبار بند کر نے کے فیصلے کو مسترد کر تے آئے ہیں اور ہمیشہ بھی مسترد کر تے رہیں گے حکومت اگر رات کے وقت کاروبار کے لئے ہمیں بجلی فراہم نہیں کر تی تو کوئی مسئلہ نہیں ہم نے اپنا بندوبست کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات 8بجے کسی بھی صورت کاروبار بند نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تاجرسالہ سال عید کے سیزن کا انتظار کر تے ہیں کیونکہ عید کے سیزن سے ہی وہ اپنے پورے سال کا گزار کر تے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے