کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کاروائی 29 افراد گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈوان جاری ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت اور عوامی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 29افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور دیگر عملے نے علمدار روڈ ہزارہ ٹاؤن اور ہدہ سے 9دودھ فروش اور نانبائی جبکہ ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے پر5قصاب گرفتار کر لئے گئے ہیں۔جبکہ سب ڈویژن سریاب انتظامیہ نیگرانفروشوں و تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ڈیری فارم مالکان سمیت 15کو افراد گرفتار کرلیا یہ کارروائیاں سریاب سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں اسپیشل مجسٹریٹ مسعود بگٹی کی زیر نگرانی کی گئیں جبکہ اس دوران مختلف علاقوں میں متعدد عارضی تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیااس موقع پراے سی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کو گرفتار کر کے قید و بند اور جرمانوں کی سزائیں دے رہی ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرا?مد کرائیں۔ انہوں نے دکانداروں کو تاکید کی کہ وہ نرخنامہ نمایاں جگہ پر ا?ویزاں کریں ان کا کہنا ہے کہ ڈیری فارموں کیخلاف کافی دنوں سے شکایات موصول ہورہی تھی جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے مقررہ نرخ سے زائد دودھ فروخت کرنے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گرانفروشوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائیوں سمیت روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لہذا شہر میں گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔