ٹرانسپورٹ مالکان 15 جون سے 17 جون تک محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی جانے سے احتیاط کریں، ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 جون سے 17 جون تک محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی جانے سے احتیاط کریں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے ایک اعلامیہ میں ٹرانسپورٹر حضرات جن کی بسیں رکوچز، مزدہ بسیں منی بسیں وغیرہ کوئٹہ سے کراچی، خضدار تا کراچی، بیلہ تا کراچی، چمن تا کراچی، پیشین تا کراچی روٹس پر چل رہے ہیں ان کو انتباہ کرکے بتایا گیا رواں سائیکلون باد بارانی و بارشوں اور تیز اندھی کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان کا شدید خطرہ ہے جو کہ ٹرانسپورٹ سروس کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔اعلامیہ کے تحت تمام ٹرانسپورٹرز و گاڑی مالکان کو سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی کہ مورخہ 15 جون تا 17 جون 2023 ء تک تمام پبلک سروس کو درج بالا روٹس پر چلانے سے گریز کریں تا کہ کسی قسم کی کوئی مالی، جانی نقصان در پیش نہ ہو۔ عدم تکمیل کی صورت میں چلنے والی گاڑی مالکان وغیرہ کے خلاف مجوزہ قوانین کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں گاڑی کی بندش اور روٹ پرمٹ کی معطلی رمنسوخی شامل ہوگی اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔