حکومت ٹیچرزودیگر ملازمین کے مسائل ومطالبات فوری حل کریں، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیچرزودیگر ملازمین کے مسائل ومطالبات فوری حل کریں ٹیچرزوملازمین بھی دیانت داری وایمانداری کو شعار بناکر ڈیوٹی کی پابندی کریں۔بلوچستان میں ہر طرف احتجاج حکمرانوں کی نااہلی ناکامی ظاہر کر رہی ہے اساتذہ،ڈاکٹرز،ملازمین احتجاج پر مگر حکمرانوں کو ان کی فکر نہیں۔کرپشن ولوٹ مار کیلئے بجٹ قریب آتے ہی لٹیرے ٹھیکیدار سڑکوں کامنہ کرتے ہیں جس سے سڑک پکی نہیں صرف کلرہوجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتوں،اداروں،عدلیہ کی لڑائی ملک وقوم،سیاست اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ تشدد اور سیاسی انتہا پسندی معاشرہ میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی۔ اب بھی وقت ہے کہ قومی معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جائے، ملک مزید کسی بڑے سانحہ کامتحمل نہیں ہو سکتا، سیاست میں برداشت کا کلچر اپنانا ہو گا۔ کراچی وگوادر میں جماعت اسلامی کا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی سازش ہورہی ہے۔آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہو گی، ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔ مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ حضور پاکؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے لائے گئے نظام کو نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسلام ہی اس کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ کسی بھی حکومت نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ صوبہ مسائل کا انبار بن چکا، 75فیصد عوام غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، صاف پانی تک کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ، نوجوان بری طرح مایوس ہے۔ حقوق بلوچستان پیکیج سے لے کر گوادر کے عوام سے کیے گئے حالیہ معاہدہ تک،سی پیک،ریکوڈک،سیندک سمیت ہرموقع پر حکمرانوں نے ہر دفعہ صوبے کے عوام کو دھوکا دیا۔ وعدوں کے باوجود مسنگ پرسن کا مسئلہ حل نہیں ہوا، سالوں گزرگئے، مائیں اپنے بچوں کی شکل دیکھنے کے لیے ترس رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے