ایرانی پٹرول کے کاروبار سے بہت سے گھروں کے چولہے روشن ہیں، میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(یلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں ایرانی پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار کے مواقعوں کی کمی کے باعث لوگ ایرانی پٹرول کی فروخت سے اپنا اور اپنے خاندانوں کا معاش پیدا کر رہے ہیں،ایرانی پٹرول کے کاروبار سے بہت سے گھروں کے چولہے روشن ہیں۔منگل کو جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے آئی جی پولیس کو فوری طور پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ اگر ایرانی پٹرول کا کاروبار بند ہوتا ہے تو بہت سے گھرانوں کے چولہے بجھ جائیں گے،بلوچستان حکومت نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر رہی ہے محدود وسائل کے باعث حکومت تمام بیروزگار وں کو روزگار نہیں دی سکتی،فیکٹریاں اور نجی شعبہ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ کھلے مقامات اور شاہراہوں پر ایرانی پٹرول کا کاروبار جاری رکھنے کی فوری اجازت دی جائے۔وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر آئی جی پولیس عبد الخا لق شیخ نے ایرانی پٹرول کے کاروبار پر پابندی اور کریک ڈاؤن ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئے تاہم گنجان آباد رہائشی علاقوں میں ایرانی پٹرول کی فروخت پر پابندی ہوگی۔عوامی سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اقدام کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بہت سے لوگوں کا زریعہ معاش بند ہونے سے بچا لیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے