بلو چ قو م اپنے وطن کی قدرتی دولت، ساحل و سائل کی واک واختیار اور حق حکمرانی سے محروم ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید حمید بلوچ کی برسی کی مناسبت سے کلی رند آباد ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ میں پروگرام منعقدہوا۔ اس موقع پر حاجی داد محمد رند، جمیل رند سمیت سینکڑوں افراد نے سر دار اختر جان مینگل کی مدبرانہ قیادت میں بی این پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی کے مرکزی فنانس سیکر ٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ملک ابراہیم شاہوانی، رضاجان شاہیزئی، حاصل خان بنگلزئی، ملک غلام علی محمد شہی، دوست محمد سرپراہ اور جمیل احمد رند نے خطاب کر تے ہوئے شہید حمید بلو چ کی جدو جہد اور قر بانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے پھانسی کے پھندے کو قبول کر تے ہوئے حق اور سچائی، انصاف کے حصول، قومی نا برابری کے خلاف اپنی جان کا نظر انہ پیش کر کے پوری دنیاء کے سامنے یہ ثابت کر دیا کہ بلو چ قو م ایک مظلوم اور محکوم قوم ہے جو اپنے وطن کی قدرتی دولت، ساحل و سائل کی واک واختیار اور حق حکمرانی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے بی این پی کی جدو جہد جا ری رہے گی آج لوگوں کی جو درجوق پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کر تی ہے کہ پارٹی کا بیانیہ، اصولی موقف اور نظریا تی جدو جہد سے یہاں کے عوام مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہیں۔ آج پارٹی کے پا لیمانی اراکین نے مختصر مدت میں علا قوں میں تر قیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے ہیں کیونکہ ہماری جود جہد کا مقصد عوام کے ساتھ وعدوں کی تکمیل کرنا ہے اور انکی گھروں کی دہلیز تک انکے حقوق پہنچانے ہیں۔ قومی حقوق کی خاطر جمہوری جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں، پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر بلوچستان کے عوام کے بنیا دی حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے اور انکے اعتماد کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ یہاں کے لوگوں کے ساتھ ہمارا ایک نظریاتی اور فکری رشتہ ہے جو کہ خون کے رشتے سے بھی زیا دہ اہمیت کا حامل ہے۔ بلا رنگ و نسل زبان، فرقے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی نفرت اور تعصب کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے گزشتہ کئی عشروں سے بلو چستان میں رو نماء ہو نے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ کوئی بھی سیا سی جماعت اور رہنماء بی این پی کے اصولی نظریا تی فکری سیا ست اور بیانیے کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیا بی جملہ بلو چستان کے قومی حقوق سائل و ساحل کے حوالے سے بی این پی نے جو اسٹینڈ لیا اسکی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ملک محئی الدین لہڑی،ضلعی انسانی حقوق کے سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ، مرکزی سوشل میڈیا کے ممبر اسد سفیر شاہوانی، علاؤ الدین سمالانی، نصیب جان قمبرانی، لیاقت کیا زئی،ضلعی سوشل میڈیا کے ممبر غلام مصطفیٰ مری، اربا ب نذیردھوار، ظہور کرد، ابو بکر لانگو، فہیم لانگو، عبد المالک لانگو، محمددین گشکو ری، ٹکری علی احمد مینگل،ملک اسرار شاہوانی اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران، علا قے کے معتبرین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آخر میں حلقے کی ایم پی اے اختر حسین لانگو کی طرف سے منظور کئے گئے آب نوشی ٹیوب ویل کا افتتاح کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے