محکمہ جات کے وزراء اورسیکریٹریز ایک ہفتے کے اندر اندر تمام اپوائٹمنٹ آرڈرز جاری کر دئے جائیں، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوجوانوں کو روزگار دینے کا اپنا وعدہ پورا کرنے کیلئے تمام محکمہ جات کے وزراء اور سیکریٹریز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر اندر وہ تمام اپوائٹمنٹ آرڈرز جاری کر دئے جائیں جنکے ٹیسٹ انٹرویو اپریل تک مکمل ہوچکے ہیں وزیراعلیٰ نے وزراء اور سیکریٹریوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ بھرتی کے عمل کی سختی سے نگرانی کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ بھرتیاں صاف و شفاف انداز میں میرٹ کے مطابق ہوں اور حق داروں کو انکا حق مل سکے انہوں نے کہا کہ اگر نوکریوں کی فروخت سے متعلق کوئی اطلاع ملی تو متعلقہ محکمہ کے سیکریٹری اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی یاد رہے کہ مختلف محکموں میں سالوں سے کئی ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں زیر التوا ہیں ان میں تعلیم، پبلک ہیلتھ، زراعت، لیویز،محکہ صحت، فنانس، کالجز وغیرہ شامل ہیں بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جسکے تحت وزیراعلیٰ نے بھرتیوں کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے