کوئٹہ، کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیاں 12 کروڑ روپے مالیت کی سگریٹ بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے 12 کروڑ روپے مالیت کی سگریٹ بر آمد کر لی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق چیف کلکٹر بلوچستان محمد سلیم کی ہدایت پرسگریٹس کی اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں کوئٹہ کسٹمز کے موبائل سکواڈز نے کوئٹہ شہر اور مضافات میں ٹرک اور بسوں کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی برانڈ کے سیگریٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیں جس کی قیمتی 12کروڑ روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس اور موبائل سکواڈز کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے گزشتہ دنوں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا جن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، سمگل شدہ کپڑا،ٹائرز، دھنیاں، ڈیزل، پان پراگ چینی اور الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے