ملک کو اقتصادی، سیاسی، سماجی مسائل سے نکالنے کے لئے طویل المدتی حکمت عملی اور حقیقی قیادت کی ضرورت ہے، حسنین ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی، سیاسی، سماجی مسائل سے نکالنے کے لئے طویل المدتی حکمت عملی اور حقیقی قیادت کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، پارٹی قیادت نے ہر دور میں قربانیا ں دیکر ملک کی بنیادوں کو مضبوط اور مستحکم کیا ہے،بلوچستان اور پاکستان کے عوام آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کریں ہم عوام کو انکے مسائل حل کرکے دیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد بھر پور حوصلہ افضائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو بلوچستان اور پاکستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔بلوچستان میں پسماندگی، مایوسی کے خاتمے اور خوشحالی کی بنیاد رکھنے کے لئے جو اقدامات پیپلز پارٹی نے کئے ہیں انکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں تعلیم، صحت، روزگار، انفراسٹرکچر سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان ہے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے جس کا خاتمہ ان مسائل کے حل سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان میں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا جس کے بعد ملک میں ایک نئی شروعات ہوگی وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے وڑن کے ذریعے ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کی بنیاد رکھے گی اور آنے والے دور میں پاکستان کو اسکا کھویا ہوا مقام اور ترقی دوبارہ دولوائے گی۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے کارکن کے طور پر صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں پارٹی کی مضبوطی کیلئے بھرپور محنت، پارٹی پیغام گھر گھر عام کریں گے اور صوبے کو پارٹی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے