ہر بجٹ مزدور دشمن، حکمران طبقہ کی محنت کشوں کی استحصال میں اضافے کے علا وہ کچھ نہیں ہے، بلو چستان لیبر فیڈ ریشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان لیبر فیڈ ریشن کے مرکزی صدر خان زمان،چیئر مین حا جی بشیر احمد رند، سیکر ٹری جنرل قاسم خان، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عبد العر وف آزاد، فنانس سیکر ٹری عارف خان نیچاری، سینئر جوائنٹ سیکر ٹری سیف اللہ ترین، آر گنائزیشن سیکر ٹری ملک وحید کاسی، ظفر رند، فضل محمد، حاجی عزیز، عابد بٹ و دیگر رہنماؤں نے وفا ق کی جانب سے بجٹ 2023-24پیش ہو نے اور محنت کش طبقہ کی ایک با ر پھر حکمران طبقہ بجٹ کے نام پر آئند ہ سال کے لئے حکمران طبقات کی مفادات کے تکمیل کے لئے اور انکے بچوں اور اہل خانہ کی عیاشیوں کو جا ری رکھنے کے لئے دانستہ طورپر بجٹ کے نام پر محنت کش طبقہ اور غریب عوام پر ٹیکسو ں کی شکل مین ضروریات زند گی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضا فے، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے کی شکل میں بو جھ ڈال کر اکی استحصال شدید سے شدید تر کر کی مذموم منصوبہ بند ی کر تے ہیں اور اس کو بجٹ کا نام دیتے ہیں اور یہ سرمایہ دارانہ ریاستوں میں صدیوں سے طریقہ کار رہا ہے اور ہر بجٹ محنت کش طبقہ وغریب عوام کے لئے پہلے سے زیا دہ مشکلات لاتا ہے اور ریاست کی جانب سے ملنے والی سہو لتوں میں کٹو تیوں کا ایک زخم ہو نے والا سلسلہ جا ری رکھا جاتا ہے اور پھر محنت کش طبقے کو چند ٹکڑے اس کے کشکول میں ڈال کر اپنی فیاضی کے گن گائے جا تے ہیں اور اس کو سر کا ری ملازمتوں میں 10فیصد، 20فیصد کے اضا فے کے نام پر خاموش کر دیا جاتا ہے۔ دوسرے ہاتھ سے وہ ٹیکس اور مہنگائی کے ذریعے و ہ اضا فہ سود سمیت واپس لیتے ہیں اور محنت کش طبقہ ہر سال اپنی ضروریات زند گی پورا کر نے کے لئے محنت کی قوت بیچنے کے گھنٹوں میں اضا فہ کرتا ہے اور 12سے 16گھنٹے روزانہ کام کر نے پر مجبور ہے ایسے میں ہر بجٹ مزدور دشمن، عوام دشمن بجٹ اور حکمران طبقہ کی محنت کشوں کی استحصال میں اضافے کے علا قے کچھ نہیں اس لئے آؤ اس استحصالی نظام کو بدلیں اپنی قسمت اپنی ہاتھ میں لیں اور اس حکمران طبقے سے سیا سی اقتدار چھین کر مزدور راج قائم کریں۔