سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ نے ایک سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جب کہ اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے پینشز میں 17.5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے کم سے کم اجرت میں سات ہزار کا اضافہ کرتے ہوئے 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔فنانس بل کے مطابق بجٹ میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کمانے والوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سالانہ ساڑھے 3 سے 4 کروڑ روپے کمانے والوں پر 6 فیصد جب کہ 4کروڑ سے 5کروڑ روپے کمانے والوں پر 8فیصد سپر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے