شیخ جعفر مندوخیل سے ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سنیئر قانون دان ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی کی ملاقات،صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سنیئر قانون دان ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی بلخصوص صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سابق صوبائی مشیر، مسلم لیگ (ن)کے مرکزئی سینئر رہنماء سیدال خان ناصر، فرید افغان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے