ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت کے لئے بنائے جاتے ہیں، محمد گل خلجی

لورالائی (ڈیلی گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت کے لئے بنائے جاتے ہیں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد مفاد عامہ کے لئے اسے استعمال میں لانا،اس کا حفاظت اور مرمت کرنا متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے تاکہ سرکاری وسائل کا ضیاع نہ ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایم ڈی ڈی پی کے سکیمات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی عزیز پھٹان،ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی،چیف آ فیسر علی محمد زہری،ایکسین بی اینڈ آ ر ہدایت اللہ پھندرانی ،کنزویٹر جنگلات محمد امین مینگل، ڈویڑنل فارسٹ آ فیسر افراسیاب،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب،ایس ڈی او بی اینڈ آ ر عبدالقیوم،ایس ڈی او محمد انور،ایس ڈی اوپی ایچ ای محمد ایوب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ایم ڈی ڈی پی کے سکیمات کی تکمیل،ہینڈ اوور، اور اس کی فعالی پر بحث ہوئی۔ایکسین بی اینڈ آ ر نے بتایا کہ سی ایم ڈی ڈی پی کے لورالائی شہر میں 29 سکیمات مکمل کئے گئے ہیں جن میں فیملی پار ک،سلاٹر ہاؤس،کرکٹ گراؤنڈ،واٹر سپلائی، سیوریج،پبلک لائبریری،عبدالرحیم خان کلب، ڈویژنل سکول میں اضافی کمرے،پبلک ٹوائلٹ اور،مختلف روڈز شامل ہیں جن میں اکثر کو متعلقہ محکموں کو ہینڈ اوور کر چکے ہیں۔کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ سی ایم ڈ ی ڈی پی کے تحت کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جس میں فیملی پارک بھی شامل ہیں جو کہ نہایت اہمیت کا حامل اور شہر کا واحد پارک ہے اس کو میونسپل کمیٹی کیحوالے کیا جائے تاکہ وہ اسے مکمل فعال کرے تاکہ اس کی رونقیں بحال ہوں اور اس میں بچے اور خواتین تفریح کے لئے آ سکے،شہر میں جگہ جگہ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں اس میں پانی اور دیگر ضروری چیزوں کا بندو بست کیا جائیتاکہ مسافروں کو سہولت ہو،اور قصائیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ سلاٹر ہاؤس میں چھوٹے بڑے جانور ذبح کئے جائیں اور اس وقت لائیو سٹاک ڈاکٹر موجود ہو، کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ میچز شروع کئے جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر ہوں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر چیف آ فیسر اور لائیو سٹاک کے افسران کے ہمراہ سلاٹر ہاؤس کا ویزٹ کرے گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ دیگر سکیمات کا بھی معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے