سپریم کورٹ نے ارشد شریف ازخود نوٹس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا، جس پر پانچ رکنی بینچ تیرہ جون کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 13 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ 9 مئی کی سماعت کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی، چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف کے قتل پر 6دسمبر کو از خود نوٹس لیا تھا۔