صوبے میں موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر، وسط مدتی سے طویل مدتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی کارکردگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سینئر ایم بی ار روشن علی شیخ،اسپشل سیکٹری جاوید جاموٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،ڈاٹریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل،ڈپٹی ڈائریکٹر فصیل پانیزئی، فصیل طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ رند، و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سینئر ایم بی ار روشن علی شیخ کی جانب سے وزیر داخلہ کو ڈویڑنل ڈیزاسٹر ولیجزمختلف ترقیاتی کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبے میں موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر، وسط مدتی سے طویل مدتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، جبکہ ترقیاتی کاموں کو موسمیاتی تبدیلی کی ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں سیلاب اور بارشوں کے نقصانات سے بچاجاسکے۔